Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ ولیعہد کے موقع پر حج کوٹہ میں اضافہ خوش آئند ہے، حج کمیٹی آف انڈیا

    لکھنؤ-- - -سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے  دورہ ہند کے موقع پر 25ہزار نشستوں کے اضافے سے حج کوٹہ 2لاکھ تک پہنچ گیا۔اس اضافےسےیوپی کے تقریباً4ہزار عازمین حج کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن ڈاکٹرافتخار احمد جاوید نے کہا کہ کوٹے میں اضافہ خوش آئند ہے اس سے ریاست کے سبھی درخواست دہندگان کو حج پر جانے کا موقع نصیب ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ25 ہزار میں  سب سے زیادہ سیٹیں اترپردیش کے کھاتے میں آئیں گی۔ ڈاکٹرجاوید نے  عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کو وزیراعظم نریندرمودی کی کاوش کا نتیجہ  قراردیا ۔ ابھی تک ایک لاکھ 75ہزار سیٹوں میں سے ایک لاکھ25ہزار سیٹیں حج کمیٹی آف انڈیا جبکہ 50ہزار سیٹیں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے پاس ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -تلنگانہ بجٹ پیش،اقلیتوں کیلئے 2ہزار کروڑ روپے سے زائد مختص

شیئر: