Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے نوجوان اپنے اندرحب الوطنی کا جذبہ پیدا کریں،مودی

نئی دہلی۔۔۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں اشاروں میں ایک بار پھر سے اقتدار میں واپسی کا اظہار کیا۔ من کی بات کے 53 ویں ایڈیشن میں انہوں نے کہا کہ اب مئی  کے آخری ہفتے میں انتخابات کے بعد بات ہوگی۔ تب تک کیلئے من کی بات کا یہ آخری پروگرام ہے اور الیکشن کے بعد یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملہ میں ہلاک ہونیوالے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے عوام دہشت گردانہ حملے سے انتہائی رنج و غم میں مبتلا  ہیں۔  ملک کے نوجوان ،سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی قربانیوں سے اپنے اندر عزم و حوصلہ اورحب الوطنی کا جذبہ پیدا کریں۔ آئندہ2ماہ تک انتخابی گہماگہمی جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آپ کے تعاون سے کامیاب ہوکر الیکشن بعد دوبارہ بات چیت کا سلسلہ شروع کروں گا اور برسوں تک آپ سے’ ’ من کی بات‘ ‘کرتا رہوں گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -جڑواں بھائیوں کی لاشیں دریائے جمناسے برآمد ،مشتعل ہجوم کا ہنگامہ اور توڑ پھوڑ

شیئر: