Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلکسی اے 30 اسمارٹ فون لانچ‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے مڈ رینج اسمارٹ فون گیلیکسی اے 30 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں انفینیٹی یو ڈسپلے اور چار ہزار ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.4 انچ سپر امولڈ ڈسپلے اور ایکسینوس 7885 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کو 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کو کالے ، سفید اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ۔

شیئر: