Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ نے سعودی بچہ واپس کردیا

ریاض ۔۔۔ تھائی لینڈ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایک سعودی لڑکا اپنے رشتہ دارو ںکی لاعلمی میں تنہا بینکاک پہنچ گیا تھا۔ مقامی حکام نے اسے سعودی عرب واپس کردیا کیونکہ وہ تنہا پہنچنے والے بچوں کو ویزا نہیں دیتے۔ تفصیلات کے مطابق 8ویں کلاس میں زیر تعلیم 14سالہ سعودی لڑکا بینکاک پہنچ گیا تھا۔ وہ اپنے طور پر اپنا پاسپورٹ نکلوانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ اس کے پاس سفر کا اجازت نامہ بھی تھا۔ وہ جازان سے جدہ ہوتے ہوئے بینکاک گیا۔ بچے کے باپ کو بیٹے کے سفر کا علم ہوا تو وہ بینکاک سے کویت پہنچنے والے اپنے بیٹے کو لیکر سعودی عرب واپس آگیا۔
 

شیئر: