Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابری مسجد کیس: سپریم کورٹ نے سماعت 6ہفتے کیلئے ملتوی کردی

نئی دہلی- - -  --  سپریم کورٹ نے بابری مسجد ،رام جنم بھومی تنازع کیس ثالث کے ذریعہ حل کرنےکی کوششوں پر زور دیا۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت 5 رکنی  بنچ نے سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مارچ کو اس سلسلے میں حکم جاری کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے6 ہفتے کے لئے معاملہ کی سماعت ترجمہ پر اتفاق رائے کے لئے ملتوی کر دی۔۔ثالث کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب آئینی بنچ کے ایک رکن جسٹس ایس اے بوبڈے نے تمام فریقوں سےاستفسار کیا کہ اس تنازع میں ثالث کی کوئی گنجائش باقی ہے ؟اگراس معاملے میں ثالثی کی ایک فیصد بھی گنجائش ہو تو ہم ایک موقع اور دینا چاہیں گے۔عدالت کی اس تجویز پررام للاکے وکیل سی ایس ویدیہ ناتھ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ا یسی کوششیں پہلے بھی ناکام ثابت ہوئیں۔ ایک دیگر  فریق کی جانب سے  پیش سینئر وکیل دشینت دوبے نے ثالثی کی مخالفت کی جبکہ  مسلم فریق کےسینئر وکیل راجیو دھون نے  ثالثی کی پیش کش پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔اس پر جسٹس بوبڈے نے کہا کہ اراضی تنازع کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے  لیکن  اس سے زیادہ اہم باہمی  تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔سپریم کورٹ نے بابری مسجد،رام مندر کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام فریقو ں سے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے جو دستاویزات کا ترجمہ کیا اور جو ثبوت کے تراجم موجود ہیں انہیں اچھی طرح دیکھ لیں اور6ہفتے بعد اپنا نقطہ نظر بیان کریں۔ذرائع کے مطابق، عدالت عظمیٰ 5 مارچ کو طے کرے گی کہ اجودھیا تنازع حل کرنے کیلئے   فریقین کو آپس میں بات چیت کر کے مسئلہ کے حل کےامکانات تلاش کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

شیئر: