Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر: صرف 40روپے کیلئے بڑے بھائی کی جان لے لی؟

نئی دہلی۔۔۔  مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں رہنے والے 14سالہ لڑکے نے اپنے بڑے بھائی کومحض40روپے کی خاطرجھگڑا ہونے پر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران لڑکے نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز بڑے بھائی سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ گھروالوں کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا تاہم اس کے دل میں غصے کی آگ مسلسل بھڑک رہی تھی۔ بڑا بھائی اسکول سے آیااور کھانا کھاکر سونے چلا گیا ۔پولیس کے مطابق بھائی کو سوتا دیکھ کر چھوٹے بھائی نے ہتھوڑے سے وار کرکے اُسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم نے بتایا کہ بڑا بھائی اکثر اسے دوستوں کی سامنے بے عزت کیا کرتا تھا اور گزشتہ روز 40روپے کے چکر میں جھگڑا ہوا تو طیش میں آکر اسے قتل کردیا۔
مزید پڑھیں:- - -  --ہوشنگ آباد: پولیس اہلکار نے انسان دوستی کی مثال قائم کردی

 

شیئر: