Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ: پاک ہند کرکٹ میچ ضرورہوگا، آئی سی سی

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پھر کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاک ہند میچ پروگرام کے مطابق ضرور ہوگا اور دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کے باوجود ابھی تک یہ میچ نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ۔کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے رکن ممالک کے ساتھ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔بعض حلقوں کی جانب سے میچ میں شرکت نہ کرنے کے مطالبات کے باوجود کسی بورڈ کی جانب سے با ضابطہ طور پر اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔آئی سی سی کے مطابق کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے او یکجا کرنے کی حیران کن صلاحیت موجود ہے۔ پاک ہند میچوں کی غیر معمولی مقبولیت بھی اس کا واضح ثبوت ہے اور ہم اسی بنیاد پر آگے بڑھنے کیلئے اپنے ارکا ن کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: