Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پین کارڈ بینک اکاؤنٹ سے لنک نہ ہوا تو ہوسکتا ہے نقصان؟

نئی دہلی۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس کی ایڈوائزری کمیٹی نے واضح کیاکہ ٹیکس ادا کرنیوالوں کو بینک اکاؤنٹ کو پین کارڈ سے مربوط کرنا لازمی ہے۔محکمہ صرف ریفنڈز ہی جاری کریگا اور یہ بھی اُنہی بینک اکاؤنٹ میں جاری کئے جائیں گے جو پین کارڈ سے مربوط ہونگے۔یکم مارچ2019 سے محکمہ انکم ٹیکس ای نظام کے تحت ریفنڈ جاری کریگا۔ ٹیکس واپس پانے کیلئے ٹیکس دہندگان کو اپنے بینک اکاؤنٹس کو پین سے منسلک کرنا ہوگا۔ اگر پین کو کھاتے سے لنک نہیں کرایا گیا تو ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے کیلئے آپ کو بینک کی شاخ جاکر تمام ضروری معلومات فراہم کرنا ہوگی۔ اس سے صارفین کے کھاتے میں ٹیکس واپس پہنچ جائیگا جہاں محفوظ رہے گا۔فی الحا ل آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ٹیکس دہندگان کو ریفنڈان کے اکاؤنٹ میں جمع کرتا ہے یا چیک کے ذریعے دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سمجھوتہ ایکسپریس بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

شیئر: