Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : G-5کے اجراء کا معاہدہ، 19ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

       ریاض(نیوزڈیسک) سعودی مواصلاتی کمپنی STCاور سویڈن کی Ericssonنے سعودی عرب میں G-5نیٹ ورک بچھانے کا معاہدہ کر لیا۔ دونو ںکمپنیوں نے یہ شراکت سعودی ویژن 2030کے اہداف کی تکمیل کیلئے کی ہے۔ سعودی عرب اپنے یہاں کام کی ضرورتیں تیزی کے ساتھ پوری کرنے کیلئے عالمی سطح پر اہم تکنیکی مرکز بننے کے لئے کوشاں ہے۔ مملکت نے مذکورہ معاہدہ G-5نیٹ ورک بچھانے والے اولین ممالک میں شامل ہونے کیلئے بھی کیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل تبدیلی کی جہت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔ اس کی بدولت سعودی عرب کے تمام شعبے ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے مربوط ہو جائیں گے۔ 2030ء تک سعودی منڈی کا حجم 35ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔  اس سے صارفین اور سرمایہ کاروں کے شعبے فیضیا ب ہوں گے۔ وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ نے بتایا کہ موبائل خدمات کیلئے ویوز سے 1000میگا ہرٹ سے کہیں زیادہ کی رفتار G-5کی بدولت حاصل ہو گی۔ G-5نیٹ ورک بچھانے کا فیصلہ اسپین میں MWCمیں سعودی عرب کی شرکت کے موقع پر کیا گیا۔ یہ مواصلات کے شعبے کے ماہرین اور عہدیداروں کا سب سے بڑا اجتماع مانا جاتا ہے۔ سعودی عرب کو اس سے بہت سارے فائدے ہوں گے۔ مشرق وسطیٰ میں اس سے ٹیکنالوجی کو موثر کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہوگا۔ اس سے روبوٹ، اسمارٹ سٹیزاور انٹرنیٹ پر منحصر ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے دروازے کھلیں گے۔ الخبر کو 2018ء کے دوران مشرق وسطیٰ میں G-5نیٹ ورک آزمانے والے پہلے شہر کا اعزاز حاصل ہوا۔ توقع ہے کہ مملکت میں IOTکے 45ملین انٹرنیٹ اس کی بدولت تیز رفتار ہوں گے۔ جس سے 2030تک 12ارب ڈالر سے زیادہ قیمت کی مارکیٹ بنے گی۔
 

 

شیئر: