Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اورلینڈو نے ہیلی کاپٹر میں شادی کی پیشکش کی،کیٹی پیری

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور برطانوی اداکار اورلینڈو بلوم  کے روابط کی خبریں گزشتہ 3 سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں تاہم اب دونوں نے آخر کار شادی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔اورلینڈو نے رواں سال 14 فروری کو کیٹی پیری  کو شادی  کی پیشکش کی۔کیٹی پیری نے امریکی ٹیلی وژ ن شو میں بتایا کہ اورلینڈو بلوم نے انہیں نہایت منفرد اور دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کی۔گلوکارہ کے مطابق ہم دونوں رات کا کھانا کھانے  گئے، جس کے بعد مجھے لگا کہ ہم کسی قسم کا فن دیکھنے جارہے ہیں، لیکن پھر اورلینڈو اور میں ایک ہیلی کا پٹر میں بیٹھے۔انہوں نے مجھے اس ہیلی کاپٹر میں ہی پوچھا کہ کیا میں ان سے شادی کرنا چاہوں گی؟کیٹی پیری نے  کہا کہ بدقسمتی سے اورلینڈو کے کوٹ کی جیب انگوٹھی نکالتے ہوئے پھٹ گئی، کیونکہ جس ڈبے میں انگوٹھی رکھی تھی وہ کافی بڑا تھا۔گلوکارہ نے کہا کہ اس کے بعد ہمارا ہیلی کاپٹر ایک چھت پر اترا۔میری پوری فیملی اور تمام دوست وہاں موجود تھے۔کیٹی پیری نے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر بھی شیئر کی۔پھول کی شکل میں بنی اس انگوٹھی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے جو گلوکارہ کے مداحوں کو بھی بیحد پسند آئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
 
 

شیئر: