Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروگرام میں شرکت کا ویزا

ریاض۔۔۔۔سعودی کابینہ نے (زیادة فعالیہ) کے نام سے وزٹ ویزا جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ ویزا سعودی عرب میں منعقد ہونیوالے پروگراموں میں شرکت کے خواہشمند افراد کو جاری کیا جائیگا۔ اس سے اجرا کے ضابطے بھی مقرر کردیئے گئے ہیں۔ نیشنل انفارمیشن سینٹر ، وزارت خارجہ کے ساتھ تال میل پیدا کرکے ویزے کا نمبر جاری کریگا۔ اس فیصلے کے اجرا کے 10روز کے اندر ویزا جاری ہوجائیگا۔ پروگرام کرنے والے سرکاری ادارے وزارت خارجہ اور ریاستی سلامتی کی جنرل پریذیڈنسی کو اپنے پروگراموں کی فہرست پیش کرینگے۔

شیئر: