Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کی معطلی اور ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔جمعہ کو نواز شریف نے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست وکیل خواجہ حارث کے ذریعے دائر کی گئی۔ وفاق، نیب ،جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ۔موقف اختیار کیاگیاکہ نواز شریف اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔ انہیںسنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں ۔ انجیو گرافی بھی ہونا لازمی ہے ۔موقف اختیار کیاگیاکہ ہائیکورٹ قانون میں دئیے گئے اختیار استعمال کرنے میں ناکام ہوئی ۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیتے ہوے اپنے اختیار کے استعمال میں غلطی کی ۔ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے طے کردہ پیرا میٹر کا غلط اطلاق کیا۔ ضمانت کے اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا ۔ ہائیکورٹ نے فرض کر لیا کہ نواز شریف کو علاج کی سہو لتیں میسر ہیں ۔ درحقیقت نواز شریف کو درکار ٹریٹمنٹ شروع بھی نہیں ہوا ۔انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے ۔ اگر علاج نہ کیا گیا تو صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

شیئر: