Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو: رافیل نڈال کونک کیرگیوس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

میکسیکو سٹی:عالمی نمبر 2ٹینس کھلاڑی اور میکسیکو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو آسٹریلوی کھلاڑی نک کیرگیوس نے اپ سیٹ شکست دے کر آکاپلکو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔میچ کے بعد رافیل نڈال آسٹریلوی حریف پر برس پڑے اور کہا کہ اسے تماشائیوں، حریف کھلاڑی اور یہاں تک کہ خود اپنی عزت کا خیال بھی نہیں۔یاد رہے کہ نک کیرگیوس کھیل کے بجائے اپنی منفی حرکتوں کی وجہ سے زیادہ مشہور ہے اور رافیل نڈال کے خلاف میچ کے دوران بھی وہ نہ صرف امپائر سے الجھا بلکہ تماشائیوں کو برا بھلا کہتا رہا۔اس میچ میں رافیل نڈال کو 6-3،7-6اور7-6سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور نک کیرگیوس نے ان کے خلاف دونوں سیٹ میچ پوائنٹ بچاتے ہوئے جیتے۔ نڈال یہ ٹورنامنٹ 2مرتبہ جیت چکے ہیں لیکن انہیں پہلی بار اس کھلاڑی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔ میچ کے بعد انہوں نے نک کی تعریف کی اور کہا کہ اگر وہ صرف کھیل پر توجہ دے تو گرینڈ سلام ٹائٹل بھی جیت سکتا ہے لیکن اسے نہ تماشائیوں، نہ سامنے والے کھلاڑی اور نہ ہی اپنی عزت کا خیال ہے ۔ اصل میں شو ر کی وجہ سے نڈال نے تماشائیوں سے خاموش رہنے کی درخواست کی تو نک بھی ان کی ہمنوائی کرنے لگے اور چلا کر تماشائیوں سے کہا کہ ”بکواس بند کرو“ جس پر نڈال کو شرمندگی ہوئی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: