Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر :شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو ذبح کردیا

عسیر۔۔۔عسیر ریجن میں ایک شہری نے اپنی بیوی کو ذبح کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی خوشگوار زندگی بسر کر رہے تھے ۔ ان کے بارے میں کبھی بھی کسی قسم کی ناچاقی کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نے اپنے دو بچوں کے سامنے ان کی ماں کو ذبح کیا۔ بچوں کو ان کی دادی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تفتیشی ادارے معاملہ کی چھان بین کے علاوہ قاتل کو نفسیاتی ماہرین کو بھی دکھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قتل کے اسباب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے۔ 
 

شیئر: