Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،ہند کشیدگی،ترکی کردار ادا کرے گا،اردگان

انقرہ...ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی پاکستان کاشایان شان عمل ہے۔ ہم پاک ، ہند کشیدگی میں کمی کیلئے اپنے فرائض اداکرنے کوتیارہیں۔ کشیدگی میں کمی پاکستان اور ہند کے اپنے مفادمیں ہے۔ بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اورصدر عارف علوی سے پاک ، ہند کشیدگی پربات ہوئی ہے۔ پاکستان کے عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی پاکستان کاشایان شان عمل ہے۔ ہند کی طرف سے بھی ایسے ہی اقدامات کے منتظر ہیں۔کشیدگی میں کمی پاکستان اور ہند کے اپنے مفادمیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی بڑھانے اور شعلوں میں ایندھن ڈالنے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

شیئر: