Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1.422کلو گرام کوکین کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام

 مدینہ منورہ ۔۔۔ مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے کوکین اسمگل کرنے کی 2کوششیں ناکام بنادیں۔ پہلی کوشش ایک افریقی خاتون نے کی تھی جو اپنے پیٹ میں 1.125کلو گرام عمدہ قسم کی کوکین چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل مشعل الزبیدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ایک اہلکار کو مسافر خاتون پر شک گزرا تھا۔ ایکسرے کرانے پر شک درست ثابت ہوا۔ اسکے پیٹ سے 100کیپسول برآمد ہوئے جن میں ایک کلو 125گرام کوکین بھری ہوئی تھی۔ ایک اور مسافر 297گرام کوکین 27کیپسولز میں بھر کر اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ یہ بھی کیپسول پیٹ میں چھپا کر لا رہا تھا۔
 

شیئر: