Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتراکھنڈ میں شدید برفباری،15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

رودر پور۔۔۔امسال اترا کھنڈ میں شدید برفباری نے گزشتہ15سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پنت نگر یونیورسٹی کے ماہر موسمیات ڈاکٹر آر کے سنگھ کے مطابق اترا کھنڈ میں اس مرتبہ آرکٹک میں ہونیوالے دھماکے سے 15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پہاڑی علاقوں میں 6مرتبہ شدید اور 8بار ہلکی برفباری ہونے سے موسم انتہائی سرد ہوگیا۔ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ اتر اکھنڈ میں عموماً30ملی میٹر بارش ہوتی ہے مگر اس مرتبہ فروری میں 38ملی میٹر بارش اور شدید برفباری ریکارڈ کی گئی۔بالائی علاقوں میں رواں ماہ برفباری اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔برفباری اور موسم سرد ہونے سے سیاحوں کو تشویش لاحق ہوگئی۔کاشتکار رویندر موہن شرما نے بتایا کہ گندم کی فصل بارش اور ژالہ باری سے تباہ ہوکر رہ گئی۔آم اور لیچی کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی:بغیر ضرورت ہارن بجانے پر روزانہ 48ڈرائیوروں پر جرمانہ

شیئر: