Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نثار نے عالمی مقابلہ جیت لیا

سنگا پور:پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نثار نے شاندار صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ انیتا نثار نے سنگاپور میں بین الاقوامی فائٹ میں حصہ لیا ۔ انڈونیشیا کی گیتا سوہارسونو کو شکست سے دوچار کیا۔ فائٹ کے دوران انہوں نے گیتا سوہارسونو کے خلاف ساوتھ پو اسٹرائک استعمال کی۔ خوب دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا، مقابلے کے تینوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا ۔ انیتا نثار نے 2017 ءمیں مکس مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کی تھی ۔ سب سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ بعدازاں پاکستان گریپلنگ چیلنج میں 3 ایتھلیٹس کو شکست دے کر2گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔ انیتا نثار نے کہا کہ مکسڈ مارشل آرٹس حوصلہ دیتا اور خودمختار بناتا ہے، بلا شبہ جب ضرورت پڑے اس سے آپ اپنا دفاع بھی کرسکتے ہیں ۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: