Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور : سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ،اسپتال سے انجکشن غائب، لوگوں کا احتجاج

    لکھنؤ- - - - گورکھپور شہر کے ضلع اسپتال میں اینٹی ریبیز انجکشن ختم ہوگئے ۔ اتوار کی صبح انجکشن کے ضرورتمندگھنٹوں قطارمیں کھڑے رہے۔اسپتال کی جانب سے انجکشن ختم ہونے کا نوٹس چسپاں کئے جانے کے بعدوہاں موجود بھیڑ نے ہنگامہ برپا کردیا اور ٹریفک جام کردی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔واضح ہو کہ وزیراعلیٰ کا شہرہونے کے باوجودضلع اسپتال میں اینٹی ریبیزانجکشن دستیاب نہ ہونے سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ مشکلات سے دوچار ہیں۔یوپی کے گورکھپور، اعظم گڑھ، بستی ، مئو، بنارس اور دیگر مختلف اضلاع میں کتوں کا غول محلوں،بازاروں اور مصروف علاقوں میں دندناتا پھرتا نظر آتا ہے۔ یہاں راہگیروں، طلبہ اورعلاقے کے لوگوں کو حملہ کرکے زخمی کرنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔سگ گزیدگی کے شکار مریضوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ شہروں و دیہی علاقوں کو کتوں سے پاک کرنے کی مہم چلاکرلوگوں کو پریشانیوں اوربیماریوں میں مبتلا ہونے بچایا جائے۔
مزید پڑھیں:- - -  -’’چوکیدار‘‘نے 30ہزارکروڑ روپے امبانی کے حوالے کردیئے، راہول گاندھی

شیئر: