Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی نے بی سی سی آئی کا موقف مسترد کردیا

دبئی: آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں اختتام پذیر ہو گیا جبکہ کونسل نے بی سی سی آئی کا پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹس سے باہر کرنے کا موقف مسترد کردیا۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی گورننگ باڈی کو پلوامہ واقعے کی صورتحال کے بعد خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث ممالک کو آئی سی سی ایونٹس میں شرکت سے روکا جائے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو منہ کی کھانا پڑ گئی۔آئی سی سی کا مشاورتی اجلاس کئی روز جاری رہا جس میں ورلڈ کپ کے انتظامات سمیت تمام امور زیر بحث آئے۔ کونسل نے بی سی سی آئی کا پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹس سے باہر کرنے کا موقف مسترد کردیا جبکہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ہند کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک کسی ٹیم کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری کرکٹ ہے۔ اس کے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے پاس سیکیورٹی کیلئے جامع پلان موجود ہے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: