Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا اسپتال منتقل ہونے سے انکار

لاہور...ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کی صحت کی حوالے سے ٹو ئٹس کیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لےتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کو فوری ہدایت جاری کی ۔ ڈاکٹروں نے نوا ز شریف کا طبی معائنہ کیاہے۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی پیش کش کی۔ انہوں نے انکار کر دیا اور موقف اختیارکیا کہ وہ صحت مند ہیں اور جیل میں رہنا چاہتے ہیں۔ اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو علاج کی سہولتیں دینے سے انکار نہیں کیا ۔ اگر نواز شریف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو انتظامات مکمل ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی آئی سی میں تمام انتظامات بھی مکمل تھے ڈاکٹرو ں کو بھی طلب کیا گیا مگر نواز شریف نے اسپتال جانے سے انکار کر دیا ۔واضح رہے کہ مریم نواز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کو انجائنا کے4 دورے پڑے چکے ،ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔

شیئر: