Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں 3 دھماکہ خیز ڈیوائسز ملنے کی تحقیقات

لندن .. لندن کی انسداد دہشت گردی پولیس نے 3 دھماکہ خیز مواد کی ڈیوائسز ملنے کی تحقیقات شروع کر دی ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈنے بتایاکہ ہیتھرو ایئرپورٹ بالمقابل واقع ایک دفتر، واٹر لو اسٹیشن کے پوسٹ روم لندن سٹی ایئرپورٹ کے قریب سے 3 مشتبہ پیکٹ ملے۔لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اے4 کاغذ کے برابر سائز کے ان پیکٹ میں سے پیلے بیگ ملے جس کا افسران نے جائزہ لیا تو اس میں چھوٹی دھماکہ خیز ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ ایک پارسل ہیتھرو نارتھ رن وے کے قریب کمپاس سینٹر کو بھیجا گیا ۔ اسے کھولنے سے پیکٹ کا کچھ حصہ جل گیا ۔ فلائٹس میں کوئی تعطل نہیں ہوا۔ تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائسز پارسل کھولتے ہی جلانے کی خاصیت رکھتے ہیں لیکن اس سے کسی بڑے پیمانے پر تباہی کا امکان نہیں معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ 

شیئر: