Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی کو امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن ۔۔۔ مریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے ترکی کوخبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 خریدنے کی پیش رفت کی تو امریکہ ایف 35جنگی طیاروں کی تیاری کے مشترکہ معاہدے پر نظر ثانی پر مجبور ہوگا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدا تو اس کے نتیجے میں امریکہ بھی متبادل اقدامات کرے گا۔ایسی صورت میں ترکی کی اشتراک سے ایف 35 جنگی طیاروں کی تیاری کے حوالے سے طے پایا معاہدہ منسوخ کردیا جائے گا۔مستقبل میں ترکی کو امریکہ کی طرف سے مزید اسلحہ کی فراہمی بھی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔قبل ازیں یورپ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کوٹیز سکاپاروٹی نے کہا تھا کہ وہ امریکی حکومت کو مشورہ دیں گے کہ وہ ترکی کو سپر ٹیکنالوجی کے حامل ایف 35 طیاروں کی فروخت روک دے۔اگر انقرہ، ماسکو کیساتھ فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کا معاہدہ کرتاہے تو امریکہ کی طرف سے ترکی کو اسلحہ کی فراہمی روک دینا چاہیے۔ ترکی کو چاہیے کہ وہ ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری پر نظر ثانی کرے ورنہ وہ امریکہ کے ایف 35 جنگی طیاروں کی مضبوط دفاعی صلاحیت سے محروم ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: