Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل معاملے میں حکومت’’چوکیدار ‘‘کو بچا رہی ہے،راہول

نئی دہلی - - - - کانگریس صدر راہول گاندھی نے رافیل معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس گھپلے میں حکومت انہیں بچا رہی ہے لہذا پورے معاملے کی فوجداری تحقیقات ہونی چاہئے۔کانگریس کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ رافیل میں بڑا گھپلہ ہوا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے دفاعی سودےمیں معروف صنعتکار انل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا۔ اس سودے کی وہ تمام فائلیں غائب ہوتی جارہی ہیں جن میں وزیر اعظم کا نام شامل  ہے۔ حکومت 'چوکیدارکو بچارہی ہے۔ غائب شدہ فائلوں میں تحریرتھا کہ وزیر اعظم کے دفتر نے رافیل سودے میں مداخلت کی تھی۔ رافیل سے متعلق غائب شدہ فائلوں  طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں بہت کچھ غائب ہونے لگا۔ 2کروڑ نوجوانوں کی ملازمت غائب ، کسانوں کو فصلوں کی معقول قیمت دینے کا وعدہ غائب،کاشتکاروں کےانشورنس کی رقم غائب، نوٹ بندي میں کاروبار غائب اور اب رافیل کی فائلیں غائب ہو گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے 87ہزار افراد کیخلاف کارروائی کا انتباہ

شیئر: