Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی اداروں میں اب اس سسٹم سے ملیں گی ملازمتیں؟

نئی دہلی۔۔۔۔مودی حکومت نے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ٹیچرز ریزرویشن کےلئے 200پوائنٹ کے روسٹر(نقشہ نظام الاوقات) کو نافذ کرنے کے لئے آرڈنینس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آرڈی ننس کو منظوری دی گئی ۔اس سےدلتوں ،قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کو یونیورسٹی اورکالجز میں تعلیمی کے عہدے کے لئے ریزرویشن کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔واضح ہو کہ 13پوائنٹ  روسٹرکے مسئلے پر گزشتہ کئی دنوں سے پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔ 13پوائنٹ روسٹر کے نفاذ سے قبل سینٹرل یونیورسٹیوں اور کالجز میں اساتذہ کے عہدوں پر تقرریاں یونیورسٹی یا کالج کو اکائی تسلیم کرتے ہوئے ریزیرویشن دیاجاتا ہے جس میں 49.5فیصد عہدے مختص اور 59.5فیصد عہدے غیرمخصوص ہوتے تھے۔200پوائنٹ روسٹرفارمولے سے بالترتیب تمام طبقوں کے لئےعہدے 200پوائنٹ تک طے ہوجاتے ہیں لیکن 13پوائنٹ روسٹر میں ایسا نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:- -  - - -رافیل معاملے میں حکومت’’چوکیدار ‘‘کو بچا رہی ہے،راہول

 

شیئر: