Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسنیپ چیٹ جلد اردو زبان میں بھی

فوٹو میسجنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے صارفین کی تعداد کو بڑھانے کےلئے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ ہندوستان کے مقامی صارفین میں اسے مقبول بنانے کےلئے8 نئی زبانیں بھی اسنیپ چیٹ کا حصہ بنائی جارہی ہیں۔ 5 ہندوستانی زبانوں جبکہ 3 دیگر زبانوں کو اپنی کیشن کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ ہندوستانی زبانوں میں ہندی ، اردو ، مراٹھی ، گجراتی ، پنجابی اور دیگر میں ملے ، ویتنامی اور فلپائنی زبان شامل ہے۔نئی زبانوں کے ساتھ ایپ کے بیٹا ورژن کو آزمائش کیلئے پیش بھی کر دیا گیا ہے۔ ایپلیکیشن کی جانب سے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ بیٹا ورژن کے استعمال کے دوران اگر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ دیکھیں تو اسے کمپنی کو اسکرین شاٹ کے ساتھ رپورٹ کریں تاکہ اس مسئلے کو حل کرکے نئی زبانوں کو بہتر سے بہتر انداز میں متعارف کرایا جاسکے۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ نئی زبانوں کو عام صارفین کے لئے کب تک پیش کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: