Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے بڑےدعوے کرنیوالے رافیل سودے کی فائل محفوظ نہیں رکھ سکے، اویسی

    حیدرآباد- - - - صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ  کے حلقہ لکھنؤ میں واقع ڈالی گنج پل پرگزشتہ روزکشمیری میوہ فروش نوجوان محمد افضل نائک پر بھگوا غنڈوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم چاہیں تو تشدد کے واقعات صرف 10منٹ میں روکے جاسکتے ہیں۔   دارالسلام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد حکومت نے کیا سبق سیکھا ہے؟ سیکیورٹی نظام کیوں ناکام ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹاکر  ناکامیاں چھپا نے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ رافیل سودے کی فائل کی گمشدگی  سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی بڑے بڑے دعوے تو ضرورت کرتے ہیں لیکن ایک فائل کی حفاظت نہیں کرسکتے۔  اسد اویسی نے کہا کہ  جب ہم یہ کہتے ہیں کہ کشمیر ہمارے ملک کا اٹوٹ حصہ ہے تو کشمیری بھی ملک کا حصہ ہیں لیکن ان پر شرپسندوں کے حملے باعث افسوس ہیں۔ کشمیریوں کا دل جتینا انتہائی ضروری اور اہم ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بی جے پی آئندہ انتخابات میں 350نشستیں جیتے گی، راجناتھ سنگھ کا دعویٰ

شیئر: