Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: اسیلا گونارتنے اور رکی ویسلز لاہورقلندرز میں شامل

کراچی:پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے سری لنکا کے اسیلا گونارتنے اور انگلینڈ کے رکی ویسلز کو کراچی میں ہونے والے میچوں کیلئے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے ۔پی ایس ایل کی رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسرثمین رانا نے اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن پہلے ہی پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے لئے دستیاب نہیں تھے جبکہ ہالینڈز کے ریان ٹین ڈوچے پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے میچ میں انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے بیٹسمین گونارتنے کے علاوہ ایک وکٹ کیپر بیٹسمین کی ضرورت تھی جس کیلئے رکی ویسلز کو شامل کیا گیا ہے۔ رکی ویسلز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان کیپلر ویسلز کے بیٹے ہیں اور دنیا کی تقریباً تمام بڑی لیگز کھیل چکے ہیں ۔ انہیں 200 سے زائد ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا تجربہ ہے ۔ رکی ویسلز نے گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔ سری لنکا کے اسیلا گونارتنے قومی ٹیم میں نمائندگی کے ساتھ 48 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: