Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کو قومی سیاست کرنا نہیں آئی،خورشید شاہ

سکھر... پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بلاول بھٹو پر انگریزی میں تقریر کرنے پر تنقید کرتے ہیں وہ بتائیں کہ وہ جو اردو اور انگریزی میں تقریریں کرتے ہیں وہ کون سے آقاوں کو خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ انہیں آج تک قومی سیاست کرنا نہیں آئی۔ عمران خان کو بلاول کی تقریر اس لئے سمجھ میں نہیں آئی کہ وہ پارلیمنٹ میں آتے نہیں۔ انہیں قومی مسائل کا ادراک تک نہیں۔ حالانکہ بلاول بھٹو کی تقریر مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تھی ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کنٹینر والی باتیں کررہے ہیں۔یہ سب قوم کو نظر آچکا ہے۔ ان کی سوچ اور نظریہ صرف گالم گلوچ ہے۔ ان کے پاس مستقبل کا پلان ہے اور نہ وعدے پورے کرنے کی صلاحیت۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک طرف سیاستدانوں کو دعوت دی جارہی ہے تو دوسری طرف ان کا لیڈر ان پر تنقید کررہا ہے۔ پاکستان کو دنیا میں سفارت لحاظ پر کامیابی اس لئے ملی کہ پاکستان میں مختلف نظریات رکھنے کے باوجود تمام سیاستدانوں کا نظریہ صرف پاکستان تھا ۔ہند کو ناکامی کا سامنا اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہاں پر سیاستدانوں کے نظریئے الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے متنازعہ رویہ کے باوجود پارلیمنٹ میں ایک لفظ بھی نہیں بولا ۔ ہمیشہ سیاسی اتفاق رائے پیدا کیا ہے لیکن یہ ان کا دہرا معیار ہے کہ ایک دعوت دیتا ہے تو دوسرا گالیاں دیتا ہے۔

شیئر: