Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا پیسفک گروپ میں ہند کی شمولیت پر اعتراض

اسلام آباد ... وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف )کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں ایشیا پیسفک گروپ میں ہند کی شمولیت پر اعتراض کیا ہے۔ خط ل میں کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف جائزے کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانا ضروری ہے ۔ گروپ میں ہندکی بجائے کسی اور ملک کو شامل کیا جائے۔ ہند، پاکستان کے بارے میں جانبدارانہ رائے اور عزائم رکھتا ہے ۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی اور دراندازی اس کے ثبوت ہیں جبکہ ہند پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کیلئے سرگرم ہے۔پاکستان کے خلاف مسلسل سیاسی تقاریر کی جارہی ہیں۔ ہندوستانی وزیر خزانہ کی جانب سے بین الاقوامی تعاون کے جائزہ گروپ کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کو عالمی سطح پر ’بلیک لسٹ‘ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس سے پاکستان کے معاشی مفاد کے خلاف نئی دہلی کے ارادوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ پاکستان کے معاشی مفاد کو نقصان پہنچانئی دہلی کے ارادوں میں شامل ہے ۔ مشترکہ گروپ میں ہند کی بطور نگراں موجودگی سے تمام مراحل غیر جانبدار ہوجائیں گے ۔وزیر خزانہ نے خط میں یقین دلایا کہ پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا ۔ایف اے ٹی ایف اس امر کو یقینی بنائے کہ آئی سی آر جی کا عمل شفاف، غیر جانبدار اور متعصب سے پاک ہو۔اسد عمر نے مطالبہ کیا کہ ایشیا پیسفک مشترکہ گروپ میں ہندکے علاوہ کسی دوسرے ملک کو شریک چیئرمین کی ذمہ داری سونپی جائے۔
 

شیئر: