Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند جا کر کام کرنے کی خواہشمند کبھی نہیں رہی،نیلم منیر

پاکستان ٹیلی وژن کی ناموراداکارہ نیلم منیرنے ہند جاکر کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندوستان جا کرکام کرنے کی کبھی خواہشمند نہیں رہیں۔ڈراما سیریل ”دل موم کا دیا“ اور”جل پری“ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نیلم منیر نے ہند جاکر کام کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہمیشہ بہت پذیرائی ملی لہٰذا مجھے کبھی بھی ہند جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہوئی۔ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔نیلم منیر نے کہا میں پاکستان میںپیدا ہوئی ہوں اورہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہوں ۔کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ نیلم منیر نے ہندوستان جاکر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ جو فنکار ہند گئے وہ ہماری انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔
    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر اورصبا قمر جیسے بڑے فنکار ہندوستا ن جا کرنہ صرف کام کرچکے ہیں بلکہ اپنی اداکاری کا لوہا بھی منوا چکے ہیں تاہم پاک ، ہند کشیدہ صورتحال کے باعث ہندوستانی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے ہند میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
 

شیئر: