Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ:میونسپلٹی کے تفتیشی دورے

مکہ مکرمہ۔۔۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے گزشتہ ہفتہ حرم شریف کے قرب و جوار میں واقع ریستورانوں اور غذائی اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں کے 248 تفتیشی دورے کئے جن کے دوران خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ 8050 غذائی نمونے لئے گئے۔ علاوہ ازیں کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کا معیار جاننے کیلئے 100 سے زائد ٹیسٹ کئے گئے۔ ریستورانوں میں کام کرنے والے عملے کے ہاتھوں کی صفائی پر خاص طور پر توجہ دی گئی۔ 

شیئر: