Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ 4 کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اور ٹیم منیجر اعظم خان نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا بلوچی پگڑی پہنا کر شاندار استقبال کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شین واٹسن، ڈیوائن براوو، رائیلی روسو، ڈیوائن اسمتھ اور ہیری گرنی کے علاوہ ٹیم مینٹور سر ویوین رچرڈز بھی شامل ہیں۔اس موقع پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کی بہت ہی خوشی ہوئی ہے، پاکستانی عوام مہمان نوازی کرنا خوب جانتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں شیڈول مقابلوں سے نہ صرف شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں بھی مدد ملے گی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں
 

شیئر: