Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج عرب کا سب سے پرانا دینی اسکول؟

الاحساء ۔۔۔۔ ایم بی سی ٹی وی نے الاحساءمیں اب سے 400برس قبل قائم کئے جانے والے دینی اسکول ”القبہ “ پر خصوصی پروگرام کرکے ناظرین کے دل جیت لئے۔ یہ اسکول خلیج عرب کا سب سے پرانا ہے اور اب بھی اپنا تاریخی کردارادا کررہا ہے۔ یہ اسکول 1000ھ میں قائم کیا گیا تھا جہاں الاحساء مختلف مقامات اور دیگر جگہوں کے طلباءتعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا کرتے تھے۔ 30برس قبل مدرسہ عمارت مخدوش ہوجانے کے باعث بند کردیا گیا تھا تاہم سعودی مورخ احمد الملا نے اصلاح و مرمت کراکر اسے بحال کردیا۔
 

شیئر: