Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوک سبھا انتخابات2019کی مرحلہ وار تفصیلات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

 
نئی دہلی۔۔۔الیکشن کمیشن نے اتوار کو لوک سبھا انتخابات2019کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔اس مرتبہ انتخابات 11اپریل سے19 مئی کے درمیان 7مراحل میں ہونگے اور نتائج23مئی کوسامنے آئیں گے۔اتر پردیش ، بنگال اور بہار میں 7مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات 2019ء میں 90کروڑ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔10لاکھ پولنگ بوتھس پر وی وی پی اے ٹی (وی وی پیٹ) یعنی ووٹر ویریفائبل پیپر آڈٹ ٹریل کا انتظام کیا گیا ہے۔ ووٹ ڈالتے ہی سلپ نکلے گی جس سے اس بات کی تصدیق ہوگی کہ انہوں نے جس امیدوار کو ووٹ ڈالا اسے ملاہے یا نہیں۔
 ٭پہلے مرحلے میں20ریاستوں کی 91 سیٹیں، دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 سیٹیں، تیسرے مرحلے میں 14 ریاستوں کی 115 سیٹیں، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 71 سیٹیں، پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 سیٹیں، چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں کی 59 سیٹیں اورساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پرالیکشن ہوں گے۔

11 اپریل پہلا مرحلہ:
 اس مرحلے میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرلا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، انڈومان، دادرا- ناگرحویلی، دمن دیو، لکشدیپ، دہلی، پانڈوچیری میں ووٹنگ ہوں گے۔

18اپریل دوسرا مرحلہ:
 اس مرحلے میں آسام اور بہار کی5، چھتیس گڑھ کی 3، جموں وکشمیر کی 2، کرناٹک کی 14، مہاراشٹر کی 10، منی پور کی ایک، اوڈیشہ کی 5، تمل ناڈو کی 39، اترپردیش کی 8، مغربی بنگال کی 3 اورپانڈوچیری کی ایک سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
23اپریل تیسرا مرحلہ:
 اس مرحلے میں آسام کی 4، بہار کی5، چھتیس گڑھ کی7، گجرات کی 26، گوا کی2، جموں وکشمیر کی ایک، کرناٹک کی 14، کیرلا کی 20، مہاراشٹر کی 14، اوڈیشہ کی 6، اترپردیش کی 10، مغربی بنگال کی5 ،دادرا اورنگر حویلی کی ایک، دمن ویو کی ایک سیٹ پرووٹنگ ہوگی۔
29اپریل چوتھا مرحلہ:
اس مرحلے میں بہار کی 5، جموں وکشمیر کی ایک، جھارکھنڈ کی 3، مدھیہ پردیش کی 6، مہاراشٹر کی 17، اوڈیشہ کی 6، راجستھان کی 13، اترپردیش کی 13 اورمغربی بنگال کی 8 سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔
6مئی پانچواں مرحلہ:
اس مرحلے میں بہارکی5، جموں وکشمیر کی2، جھارکھنڈ کی 4، مدھیہ پردیش کی 7، راجستھان کی 12، اترپردیش کی 14 اور مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔
12مئی چھٹا مرحلہ:
اس مرحلے میں بہارکی 8، ہریانہ کی 10، جھارکھنڈ کی 4، مدھیہ پردیش کی 8، اترپردیش کی 14، مغربی بنگال کی 8 اورقومی دارالحکومت دہلی کی سبھی7 لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔
19مئی ساتواں مرحلہ:
اس مرحلے میں بہار کی 8، جھارکھنڈ کی 3، مدھیہ پردیش کی 8، پنجاب کی 13، مغربی بنگال کی 9، چنڈی گڑھ کی ایک، اترپردیش کی 13 اورہماچل پردیش کی 4 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

٭گزشتہ لوک سبھا انتخابات 7اپریل سے 12مئی کے درمیان 9مراحل میں مکمل ہوئے تھے، ووٹوں کی گنتی 16مئی کو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے26مئی کو حلف اٹھایا تھا۔16ویں لوک سبھا( 2014-2019) کا پہلا اجلاس 4جون کو شروع ہوا تھا لہذا آئینی رکاوٹ ہونے کے باعث پہلا اجلاس 3جون سے شروع ہوجائیگا۔جموں و کشمیر کی اننت ناگ لوک سبھا تنہا ایسی سیٹ ہے جہاں 3مرحلوں میں ووٹنگ کی کارروائی مکمل کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:- - - -  - -انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ، اب عوام کی باری ہے،کانگریس

 

شیئر: