Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیرن سیمی کا بانی پاکستان سے”پیار اور عزت“ کا منفرد اظہار

جاسرا علی
جہاں پی ایس ایل کی وجہ سے بین الاقو می کرکٹ کو ایک بار پھر پاکستان میں فروغ مل رہا ہے وہیں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی سرگرمیاں بھی پاکستانی عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اکثر سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور جواب میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے بھی خوب پیار ملتا ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ پیار سمیٹنے والے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔
تاہم حال ہی میں ڈیرن سیمی اپنی ٹویٹ کے ذریعے ایک بار پھر پاکستانیوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے جب انھوں نے اپنے ٹویٹراکاﺅنٹ سے بانی پاکستان کے مزار کی تصاویر پوسٹ کیںجن میں وہ پاکستانی پرچم پکڑے پاکستان کے قومی لباس میں مزارقائد پر حاضری دیتے نظر آئے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹویٹ میں قائداعظم کے مزار پر حاضری دی اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے

 بابائے قوم قائداعظم جیسے عظیم لیڈر کے مزار کا دورہ کیا۔ میں ان کے پیغام” ایمان ، اتحاد اور نظم وضبط “ سے بے حد متاثر ہوں۔
سیمی نے مزار کے ڈیزائن کو شاندار اورمنفرد قرار دیا ۔مزار کے احاطے میں موجود قائداعظم کے زیر استعمال اشیاءکو بھی بے حد پسند کیا۔ انھوں نے قومی لباس پہن کر پاکستان کا جھنڈا پکڑکر تصویر بھی سوشل میڈیا پرشیئر کی۔
ڈیرن سیمی پہلے ہی پاکستان میں ایک مقبول شخصیت ہیں اور ان کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرنے پر یہ جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گئیں جس میں صارفین سیمی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ ٹویٹر صارف اسامہ باجوہ کا کہناتھا کہ ہم دل سے سیمی کے شکر گزار ہیں۔پاکستان ہمیشہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کےلئے ڈیرن سیمی کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
ایک اورٹویٹر صارف علنیہ راجپوت کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کےلئے سیمی کے شکر گزار ہیں۔ قائد کےلئے یہ پیار اور عزت دیکھ کر۔

               

شیئر: