Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی نئی رینکنگ: پاکستان اور بابر اعظم کی اول پوزیشن برقرار

دبئی:ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔ پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ سیریز میں کلین سوئپ کامیابی کے بعد انگلش ٹیم نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔افغانستان نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھواں نمبر حاصل کرلیا ہے۔بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو، سیم بلنگ، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران نے اپنی رینکنگ بہتر بنائی ، بولرز میں شاداب خان دوسرے، عماد وسیم چوتھے اور فہیم اشرف نویں نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم انگلینڈ کے عادل راشد2درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کے مین آف دی سیریز کرس جارڈن پہلی مرتبہ ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کا نمبر دسواں ہے جبکہ مین آف دی میچ ڈیوڈ ولی بھی کیریئر کی بہترین رینکنگ کے ساتھ 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راونڈرز میں گلین میکسویل پہلے ، شکیب الحسن دوسرے اور محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی سیریز ٹیموں کی پوزیشن میں تبدیلی لا سکتی ہے اور دونوں ٹیموں کے بیٹسمین اور بولرز بھی اپنی رینکنگ بہتر بنا سکتے ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: