Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں حادثہ، غیر ملکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

طائف ۔۔۔ یہاں ایئرپورٹ روڈ پر مقیم غیر ملکی گاڑی کے نیچے آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ سبق نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ روڈ سے گزرنے والی گاڑی اچانک مخالف سمت میں چلی گئی اور وہاں موجود غیر ملکی راہگیر گاڑی کے نیچے آنے پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مخالف سمت میں جانے والی گاڑی کی ٹکر ایک اور کار سے ہوئی جس پر ایک فیملی سفر کررہی تھی۔ اس گاڑی کا ٹائر علیحدہ ہوگیا تھا اور دور جاگرا تھا۔ متعدد گاڑیاں اس کی زد میں آنے سے بچیں۔ٹریفک اہلکار حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کے اپنی جہت سے منحرف ہونے کا ذمہ دار کوئی اور ہے جسکی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ مقامی شہریوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مختلف مقامات پر راستہ عبور کرنے والوں کیلئے محفوظ طریقہ کار اختیار کریں۔ 
 

شیئر: