Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جبل ادقس“ پر مقتول اونٹ

مدینہ منورہ ۔۔۔ وادی الفرح کمشنری کے ماتحت جبل ادقس سے متعدد ہلاک شدہ اونٹ ملے ہیں۔ مقامی شہری نے اطلاع دی تھی کہ اس نے جبل ادقس پر کئی مرے ہوئے اونٹ دیکھے ہیں۔ انکی ناک اور منہ سے خون نکل رہا تھا۔ ایسا لگتاتھا کہ انہیں سینے پر گولی مار کر ہلاک کیاگیا ہوگا۔ جانوروں کے ڈاکٹر نے ابتدائی طبی معائنہ کے بعد اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اونٹوں کو سینے پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے اسی وجہ سے ان کے منہ اورناک سے خون بہتا ہوا پایا گیا۔ اونٹوں کے مالک نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اسکے اونٹوں کو بیدردی سے ہلاک کرنے والوں کا پتہ لگایا جائے اور انہیں پہلی فرصت میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
 
 

شیئر: