Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر بی آئی سسٹم میں 35ہزار کروڑ روپے جمع کریگا؟

ممبئی۔۔۔نقدی کی طلب میں اضافے کے پیش نظر ریزروبینک 5ارب ڈالر(34761کروڑ روپے) جاری کریگا۔یہ ر قم بینکوں میں 3سال کیلئے بین الاقوامی ایکسچینج نظام کے ذریعے ڈالی جائیگی۔اس نظام کے تحت بینکس مقررہ میعاد کے آخر میں آر بی آئی کو امریکی ڈالر فروخت کرسکیں گے۔امر اُجالا ویب سائٹ کے مطابق آر بی آئی نے بدھ کوجاری کردہ بیان میں کہا کہ طویل مدت کیلئے نقدی مارکیٹ میں رواں رکھنے کی اسکیم کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈالر ایکسچینج سہولت 26مارچ سے فراہم کی جائیگی۔پروگرام میں حصہ لینے والے امیدوار پریمیئم کے طور پر بولی لگائیں گے جو انہیں آر بی آئی کو رقم ادا کرنی ہوگی۔ اس کیلئے اوسط بولی کا حجم2.5کروڑ ڈالر یعنی 173کروڑ روپے ہوگا جو6.95کروڑ وپے کے مساوی ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -اجرتی غنڈوں کا ’’فریکچر گینگ‘‘گرفتار

شیئر: