Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صحرا میں دمدار ستارے کی کہانی

دبئی۔۔۔متحدہ عرب امارات کے صحرا میں دمدار ستارے کے ٹکڑے گرنے پر مقامی شہری حیرت زدہ رہ گئے۔ امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ماہرین واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ معائنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ صحرا میں دمدار ستارے کا جو ٹکڑا گرا ہے اس میں مقناطیسی کشش ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا تعلق خلاء سے ہے۔ اماراتی ماہرین نے فوراً ہی ناسا میں اپنے رفقائے کار سے رابطہ قائم کرکے انہیں امارات کے صحرا میں گرنے والے ٹکڑے کا نمونہ دکھایا۔ ناسا والوں نے بھی تائید کی کہ یہ کسی دمدار ستارے کا ٹکڑا ہے جو کافی وقت سے فضا میں معلق رہا ہوگا۔
مزید پڑھیں:-  - - -تل ابیب پر غزہ سے میزائل حملہ

شیئر: