Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امت مسلمہ کے ترجمان

ریاض ۔۔۔ بنگلہ دیش میں جمعیت اہل حدیث کے سربراہ اعلیٰ شیخ محمد مبارک نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز امت مسلمہ کے ترجمان ہیں۔ سعودی عرب نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں جمعہ کے نمازیوں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جو کچھ کہا جمعیت اہلحدیث اسکی تائید و حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی پر خادم حرمین شریفین کے ٹویٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان نے جو کچھ کہا وہ تمام مسلمانوں کے دل کی آواز ہے۔ نیوزی لینڈ کی مساجد میں جو واقعہ ہوا وہ دہشتگردی ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی وطن۔ یہ واقعہ نفرت کے اس بیانیے کا نتیجہ ہے جس سے سعودی عرب خبردار کرتا رہا ہے۔
 

شیئر: