Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ نیوزی لینڈ ، ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی

ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے سوگ میں پیر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا
 
نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیوزی لینڈ سانحے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے سوگ میں پیر کے دن قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میںہلاک ہونے والے میاں نعیم راشد کو ان کی بہادری کے اعتراف میں قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
سفید فام دہشت گردوں کے خلاف بہادری دکھانے پہ نعیم راشد کو 23 مارچ کو قومی اعزاز دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کے ترکی کے ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم کا اجلاس بلایا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے بھی بات کی جنہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور کل سے ان کا جسدِ خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کے عمل کا آغاز ہوگا۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں قائم پاکستانی سفارت خانہ بھی متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ6 پاکستانیوں کے لواحقین چاہتے ہیں کہ ان کے پیارے نیوزی لینڈ میں ہی دفن ہوں جب کہ 3 افراد کے لواحقین نے میتیں پاکستان لانے کی درخواست کر دی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کل 6 افراد کے وفات کی تصدیق کی تھی تاہم آج جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق مزید 3 پاکستانی افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، جن کی شناخت ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
 

شیئر: