Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نفرت کی آگ بھڑکانے سے امن نہیں آئے گا

  کراچی...صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ نے پاکستانیوں کو غمزدہ کردیا ۔اتوارکوکرائسٹ چرچ واقعہ میں شہید ہونے والے ذیشان کے گھر گئے۔ کراچی میں تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے نام سے جو کیفیات شروع کی گئی ہیں،اس کے یہ منطقی نتائج ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب نفرت کی آگ بھڑکائی جاتی ہے تو اس کی زندگی طویل ہوتی ہے، یہ معاملہ آسانی سے حل نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کے رہنماوں کا الفاظ کا چناو بہتر ہونا چاہئے۔ دنیا میں امن اس طرح سے نہیں آسکتا کہ مسلمانوں کے خلاف آگ بھڑکائی جائے۔ قبل ازیں صدر مملکت نے شہید ذیشان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ذیشان احمد، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی دہشت گرد حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ذیشان احمد کے خاندان کے ساتھ ہیں۔دریں اثناءصدر مملکت کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے سید اریب احمد کے گھر بھی گئے۔ انہوں نے اریب احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

شیئر: