Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العیسیٰ سے نیوزی لینڈ کے سفیر کی ملاقات

ریاض۔۔ ۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے مملکت میں متعین نیوزی لینڈ کے سفیر جیمز مونرو نے ملاقات کرکے مساجد میں دہشتگردی کے واقعہ کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ نیوزی لینڈ کے سفیر نے قتل عام کے واقعہ کے بعد جاری کردہ اعلامیہ پر رابطے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ دہشتگردی کے واقعہ سے نیوزی لینڈ میں قومی ہم آہنگی کا ماحول خراب نہیں ہوگا۔ رابطہ نے دہشتگردی کے واقعہ پر شدید دکھ کااظہار کیا تھا اور اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ رابطے نے توجہ دلائی تھی کہ یہ واقعہ نفرت اور کینہ کی بدترین صورتحال کاغماز ہے۔ رابطہ نے اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی کہ پوری دنیا کو محبت ، ہم آہنگی اور امن و سلامتی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
 

شیئر: