Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آگرہ: 11بینکوں میں 12کروڑ روپے کا گھپلہ کرنیوالا گرفتار

آگرہ ۔۔۔11بینکوں سے 12کروڑ روپے کا قرض لیکر غبن کرنے کے الزام میں اشتہاری ملزم کلسریشٹھ کو ایس ٹی ایف اور نیوآگرہ پولیس نے نوئیڈا سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے فرضی آٹو موبائل کمپنی کے نام سے جعلی دستاویزات تیار کرکے 56کاروں کی بنیاد پر قرض حاصل کرلیا تھا۔ اسے عدالت میں میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔ نیو آگرہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اجے کوشل نے بتایا کہ رجت کلسریشٹھ آگرہ کے سبھاش پارک کے سامنے وردھمان ہاؤس میں سکونت پذیر ہے ۔ملزم پر دھوکہ دہی سمیت 4مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔جعلسازی اور دھوکہ دہی کی واردات میں بینک ملازمین کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ملزم پر پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اورینٹل بینک آف کامرس ، یونین بینک وغیرہ سے 10سے 90لاکھ روپے قرض لینے کا الزام ہے۔ ایس آئی پردیپ بھدوریا کے مطابق ملزم نے اپنے وردھمان ہاؤس کے نام پر پنجاب نیشنل بینک سے 1.5کروڑ روپے قرض لئے جبکہ ملکیت میں اس کے والد کے 3بھائیوں کا حصہ تھا۔قرض کا انکشاف ہونے پرکلسریشٹھ کے چچا نے اُس کے خلاف مقدمہ قائم کیا جس پر عدالت نے ملز م کو مفرور قراردیدیا تھا۔

مزید پڑھیں:-  - - - -شمالی دہلی: خواتین کیلئےپارکنگ میں5فیصد جگہ مختص

شیئر: