Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیمار والد سے بیٹی کو ملنے سے روکدیا گیا؟

اسلام آباد..مسلم لیگ (ن )کی ترجمان وسابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک بیمار والد سے اس کی بیٹی کو ملنے سے روکنا بلیک میلنگ اور مجرمانہ ذہنیت کی انتہا ہے،انسانی اقدار، قانونی تقاضوں کے منافی یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت رویہ ہے،وزیراعظم اپنے عمل سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ فسطائی ذہنیت کے مالک ہیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران نیازی باپ اور بیٹی کے رشتے کی اہمیت کیا جانیں ؟ ۔ انسانی اقدار، قانونی تقاضوں کے منافی یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت رویہ ہے۔ وزیراعظم اپنے عمل سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ کس ذہنیت کے مالک ہیں۔اس شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں جس کے بنائے منصوبوں کے فیتے وہ بے شرمی سے کاٹتے ہیں۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے خاندان کے افراد کی نواز شریف سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں۔مریم نواز آج آ جائیں جیل مینوئل کے مطابق ان کی ملاقات کرا دی جائے گی۔مریم نواز کی جانب سے گزشتہ پانچ روز سے والد سے ملاقات نہ ہونے کے حوالے سے ٹوئٹ پر کہا کہ جیل کے رولز ہوتے ہیںجنہیں فالو کرناہوتا ہے۔ حکومت کی طرف سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو ہر طرح کا ڈاکٹرمہیا کیا ہے لیکن ان کے ذاتی معالج دن میں چھ چھ بار ملنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔ نواز شریف اس وقت جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جیل میں چوبیس گھنٹے کےلئے کارڈیک یونٹ قائم کر دیا جہاں تین کارڈیالوجسٹ اور تین ٹیکنیشنز تین شفٹوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں لیکن نواز شریف نے سات روز میں ایک بار بھی ان ڈاکٹروںکو چیک اپ کے لئے نہیں بلایا۔نواز شریف اور ان کا خاندان صرف ضمانت لینے کے لئے دباو بڑھانا کے حربے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے مریم نواز سے منسوب امریکی ناظم الامور کو لکھے گئے خط کو ٹوئٹ کرنے کے حوالے سے کہا کہ یہ خط بہت پہلے سے سر کولیٹ ہو رہا ہے ۔مجھے ایک معتبر صحافی نے نے بھیجا اور کہا کہ یہ درست ہے جس کے بعد میری ٹیم نے صحافی سے بات کی اور اسے شیئر کر دیا گیا ۔اس کی آفیشل تردید ہوئی یا نہیں لیکن میری جانب سے اسے فوری ہٹا دیا گیا ۔
 

شیئر: