Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایگزیما کی مریضہ موئسچرائزرسے صحتیاب

لندن ۔۔۔ شمالی لنکن شائر میں ر ہنے والی 30سالہ ہیئر ڈریسر کچھ عرصہ قبل اتنے شدید قسم کے جلدی مرض ایگزیما میں مبتلا ہوگئی تھی کہ اس کا پورا جسم زخم کی طرح دکھتا تھا اور اگر کبھی جسم پر گرم پانی کا چھینٹا بھی پڑ جائے تو اسے ایسا لگتاتھا کہ جیسے کسی نے اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی ہے۔فرانسسکا روہوڈزنامی ہیئر ڈریسر گزشتہ 14سال سے کام کررہی ہے اور اس کے کام کی نوعیت کے پیش نظر دوسرے مریض اسکی حالت دیکھ کر اسکے صالون آنے سے گھبرانے لگے تھے آخر کار اسے اپنے ہاتھوں پر بینڈیج لپیٹ کر رکھنا پڑتا تھا اور شام کے وقت کچھ ڈائی اور پانی بھی استعمال کرنا پڑتا تھا مگر مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق اس نے ڈاکٹروں سے مایوس ہونے کے بعد خود ہی اپنے علاج کا فیصلہ کیا اور محض ساڑھے 4پونڈ کے خرچ سے اپنی جلد کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اس نے اپنے علاج کیلئے بچوں کو لگائے جانے والے موئسچرائزر کی ایک شیشی ساڑھے 4پونڈ میں خریدی اور یہ نسخہ کارگر ثابت ہوا۔اسے اس موئسچرائزر کے استعمال کا مشورہ اسی کی ایک خاتون گاہک نے مشورہ دیا جو اسکے صالون میں آتی تھی اور صرف 2ہفتے کے علاج سے وہ مکمل طور پر صحتمند ہوگئی ہے۔ ایگزیما کی تکلیف بھی ختم ہوچکی ہے ۔ جلد معمول پر آرہی ہے اور بدن دکھنے کا سلسلہ بھی ختم ہوچکا ہے تاہم وہ ابھی مزید کچھ دنوں تک اس موئسچرائزر کا استعمال جاری رکھنا چاہتی ہے۔
 

شیئر: