Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خصوصی افراد کےلئے رعایتی قرضوں کی فراہمی

کراچی... ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ خصوصی افراد 5 فیصد کی رعایتی شرح سود پر 15 لاکھ روپے مالیت تک کے قرضہ حاصل کرسکیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے خصوصی افراد کے لئے رعایتی قرضوں کا اعلان کردیا ۔ ترجمان کے مطابق خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور پر قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کا اجلاس اسٹیٹ بینک ہوا۔ خصوصی افراد کے لئے رعایتی قرضوں کی سہولت کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کیا۔ اسکیم کے تحت بینک اور ترقیاتی مالی ادارے نئے کاروباری ادارے بنانے کے لئے یا پہلے سے قائم اداروں کی توسیع کے لئے خصوصی افراد کو قرضے کی سہولت دیں گے۔ اسٹیٹ بینک اِن افراد کو دیئے گئے قرضے کے 100 فیصد کے مساوی ری فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں کو فراہم کرے گا۔خصوصی افراد کو جاری کردہ قرضوں کا 60 فیصد رسک کوریج بھی اسٹیٹ بینک ہی ادا کرے گا۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ خصوصی افراد زیادہ سے زیادہ 5 سال کےلئے جس میں 6 ماہ کی رعایتی مدت شامل ہوگی، 15 لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

شیئر: