Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ اجودھیا شاہراہ پر فوجی گاڑی آگ کے گولے میں تبدیل

نئی دہلی۔۔۔۔۔اتر پردیش میں ضلع بارہ بنکی کے صفدر گنج علاقے میں لکھنؤ اجودھیا شاہراہ پر فوجی گاڑی میں آگ لگ گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ اجودھیا سے  لکھنؤ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک ایک گاڑی میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئی۔اس میں صرف جنریٹر رکھا ہوا تھا، ڈرائیور نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعدشاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا ۔ صفدر گنج ایس او وویک کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔امدادی ٹیموں نے جدوجہد کے آگ پر قابوپایابعد ازاں ٹریفک بحال کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے مقدمے میں چاروں ملزمان بری

شیئر: